کروڑوں کی چوریوں کا ماسٹر مائنڈ جھنگ سے کیسے گرفتار ہوا؟ کراچی میں 22 کروڑ کی چوری کیسے کی؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی چوری اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم مہتاب اور اس کے رشتہ دار عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مہتاب کے خلاف چوری اور نقب زنی کے 18 مقدمات درج ہیں جبکہ وہ اپریل 2026 میں کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والی 22 کروڑ روپے کی بڑی چوری کی واردات میں بھی مبینہ طور پر ملوث رہا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان ضلع جھنگ کے رہائشی ہیں اور پاک لائن سٹی، کوٹ عبدالمالک میں رہائش پذیر تھے۔ گرفتار ملزمان جھنگ، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں گھروں میں چوری کی مختلف وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔ ملزم مہتاب نے جھنگ موٹروے بائی پاس کے قریب ایک گھر میں چوری کی واردات کا بھی انکشاف کیا، جس کے دوران چوری کیا گیا ٹیبلٹ اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر مختلف وارداتوں سے متعلق اہم شواہد اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔ ملزم مہتاب کے قبضے سے چوری شدہ لیپ ٹاپ، اصل دستاویزات اور لیپ ٹاپ بیگ بھی برآمد ہوئے، جبکہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج چوری کے مقدمے کا مسروقہ سامان بھی پولیس نے برآمد کر لیا۔

کارروائی کے دوران ملزم عبدالرحمان سے 9 ایم ایم پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید وارداتوں، چوری شدہ سامان اور ان کے ممکنہ ساتھیوں کے حوالے سے تفتیش جاری ہے، جس کے دوران مزید اہم انکشافات اور برآمدگیوں کا امکان ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے