لاہور: سرکاری اداروں کا جعلی نمائندہ بن کر افسران کو کیسے جھانسہ دیا؟ این سی سی اے نے ملزم گرفتار کرلیا

لاہور(پنجاب پوسٹ)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی اے) نے سائبر فراڈ اور جعل سازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اداروں کا جعلی نمائندہ بن کر افسران سے رقم بٹورنے والے ملزم فائز علی سید کو گرفتار کر لیا۔

ڈائریکٹر این سی سی اے پنجاب محمد علی وسیم کی ہدایت پر این سی سی اے لاہور نے کارروائی کی۔ حکام کے مطابق ملزم خود کو اعلیٰ سرکاری اداروں کا نمائندہ ظاہر کرتا اور افسران سے رابطہ کر کے مختلف کام کروانے کے نام پر رقم وصول کرتا تھا۔

تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنی پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی، جبکہ ایک شخص کو مبینہ طور پر جعلی پولیس یونیفارم پہنا کر اپنے ساتھ رکھتا تھا تاکہ سرکاری افسران پر اثر و رسوخ قائم کیا جا سکے۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 3 موبائل فونز برآمد ہوئے۔ موبائل فونز کے ابتدائی تجزیے میں اہم چیٹس، جعلی سرکاری خطوط اور رقم وصولی سے متعلق شواہد سامنے آئے ہیں۔

این سی سی اے حکام کے مطابق ملزم واٹس ایپ پر اپنے مبینہ اثر و رسوخ کا تاثر دے کر افسران کو جھانسہ دیتا تھا۔ ایک موبائل نمبر پر "Apex Court” کا لیبل بھی استعمال کیا گیا تھا، جبکہ ملزم کے نام سے متعدد جعلی سرکاری خطوط بھی برآمد ہوئے جن میں اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں سے متعلق جھوٹے دعوے شامل تھے۔

ڈائریکٹر این سی سی اے پنجاب محمد علی وسیم کے مطابق ملزم کے خلاف الیکٹرانک فراڈ اور جعل سازی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ برآمد شدہ موبائل فونز کی مزید فرانزک جانچ جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک تجزیے اور مزید تفتیش کے دوران فراڈ سے متعلق مزید شواہد سامنے آنے کا امکان ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے