رواں سال کے 7 ماہ میں پنجاب سے 1 لاکھ سے زائد اشتہاری کیسے پولیس کے شکنجے میں آئے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر سے ایک لاکھ 9 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار کیے گئے اشتہاری مجرمان میں اے کیٹگری کے 27 ہزار 820 جبکہ بی کیٹگری کے 81 ہزار 391 ملزمان شامل ہیں۔ اسی دوران صوبہ بھر سے 33 ہزار سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کیے گئے، جن میں اے کیٹگری کے 5 ہزار 31 اور بی کیٹگری کے 28 ہزار 306 عدالتی مفرور شامل ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 11 ہزار 990 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا، جن میں اے کیٹگری کے 4 ہزار 213 اور بی کیٹگری کے 7 ہزار 777 عادی مجرمان شامل ہیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں، جہاں رواں سال 25 ہزار 118 اشتہاری مجرمان، 10 ہزار 696 عدالتی مفرور اور 4 ہزار 898 عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں اور عادی مجرمان کی گرفتاری کے لیے مؤثر کارروائیاں کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے