جعلی پولیس یونیفارم ، جعلی اسلحہ اور شہریوں سے لوٹ مار ، ایس پی منزہ کرامت نے فراڈیا گرفتار کرنے کیلئے کیا طریقہ کار اختیار کیا؟

جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو دھمکانے والا ملزم گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) مغلپورہ پولیس نے پولیس کی جعلی وردی پہن کر شہریوں کو مبینہ طور پر لوٹنے اور دھمکانے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عبدالتوحید چند روز قبل پولیس کی وردی پہن کر ایک نجی کلینک پہنچا، جہاں اس نے اپنا چیک اپ کروایا۔ ڈاکٹر کی جانب سے فیس طلب کیے جانے پر ملزم نے مبینہ طور پر پولیس وردی کا رعب ڈالا اور اسلحے کے زور پر دھمکیاں دیں۔

مزید پڑھیں : رنگ روڈ پولیس کا بڑا ایکشن، جعلی سی سی ڈی ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتار، سرکاری شناختی کارڈز اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈاکٹر کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ایس پی منزہ کرامت کے مطابق ملزم مبینہ طور پر جعلی پولیس وردی پہن کر عام شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق عبدالتوحید پہلے سے سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں : جعلی پولیس مقابلے اب نہیں، ایف آئی اے نے قصور کے دو سال پرانے فیک انکاؤنٹر کابھانڈا کیسے پھوڑا؟

ایس پی منزہ کرامت نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے