ایشیا کپ اور ایشین گیمز کی وومن اسکواڈ کا اعلان، کیا پاکستانی لڑکیاں 12 سال بعد تاریخ دہرا سکتی ہیں؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ اور 20ویں ایشین گیمز کے لیے 15،15 رکنی سکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فاطمہ ثناء دونوں ایونٹس میں پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت کریں گی۔

فاطمہ ثناء، منیبہ علی، شوال ذوالفقار، عائشہ ظفر اور گل فیروزہ دونوں سکواڈز کا حصہ ہیں۔ سائرہ جبیّن، ایمان فاطمہ، ایمان نصیر، امِ ہانی، طوبہ حسن، نشرا سندھو اور مومنہ ریاست بھی دونوں ایونٹس کے سکواڈز میں شامل ہیں۔

1002263436

ایشیا کپ کے سکواڈ میں نجیہہ علوی، وحیدہ اختر اور سعدیہ اقبال شامل ہیں، جبکہ ایشین گیمز کے لیے عالیہ ریاض، تسمیہ رباب اور حمنہ بلال کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ 16 سے 25 اگست تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوگا۔ڈی پی ورلڈ ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے تمام 15 میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے اور تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ، چین شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، انڈونیشیا، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم ایشیا کپ میں یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 5 ستمبر کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔جبکہ پاکستان 7 ستمبر کو ہانگ کانگ، چین کے خلاف میچ کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 10 اور 11 ستمبر کو جبکہ فائنل 13 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ویمنز ٹیم 20ویں ایشین گیمز میں بھی ایکشن میں ہوگی۔

ایشین گیمز کا ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ 17 سے 22 ستمبر تک جاپان میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ویمنز ٹیم ایشین گیمز میں تھائی لینڈ کے ساتھ سیڈڈ ہے اور 17 ستمبر کو کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

ویمنز کرکٹ کے تمام میچز ایچی کے کوروگی ایتھلیٹک پارک میں ہوں گے۔کوارٹر فائنل میں کامیابی کی صورت میں پاکستان 20 ستمبر کو سیمی فائنل کھیلے گا، جہاں اس کا مقابلہ سری لنکا یا ملائیشیا میں سے کسی ایک ٹیم سے ہوگا۔

ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے کانسی اور طلائی تمغوں کے میچز 22 ستمبر کو ہوں گے۔پاکستان نے 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں ویمنز کرکٹ کے طلائی تمغے جیتے تھے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے