ساہیوال میں ملاوٹی مرچوں کا جعلی یونٹ پکڑا گیا، کس چیز سے لال مرچ بنائی جارہی تھی؟ فروخت کہاں پر ہونا تھیں؟

ساہیوال (پنجاب پوسٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سبزی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے چوکر اور رنگ سے جعلی لال مرچیں تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا۔ کارروائی کے دوران 6 من سے زائد چوکر، ملاوٹی مرچیں اور رنگ قبضے میں لے لیا گیا، جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرکے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر جعلی مرچیں تیار کرنے والے گروہ کے خلاف کی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم کے مطابق سبزی منڈی میں قائم یونٹ میں چوکر اور رنگ کو استعمال کرکے مرچیں تیار کی جارہی تھیں، جنہیں بھاری مقدار میں تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا۔

فوڈ سیفٹی ٹیم نے جعلی مرچوں کی تیاری میں استعمال ہونے والا تمام مٹیریل قبضے میں لے کر یونٹ کو بند کردیا۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا کہنا ہے کہ خوراک میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے