ملتان ، چائے کی پتیلی سے اُبلی ہوئی چھپکلی برآمد ، 5 افراد کی حالت غیر ، ہسپتال پہنچ گئے

ملتان (پنجاب پوسٹ) سٹی مال گودام چوک کے قریب مضرِ صحت چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد نے گھر میں بنی چائے پی تھی، جس کے بعد برتن دیکھنے پر اس میں مردہ چھپکلی موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق چائے پینے کے بعد متاثرہ خاندان کے افراد کی حالت بگڑ گئی، جب کہ چائے کی پتیلی سے مردہ چھپکلی ملنے پر انھیں فوڈ پوائزننگ کا شکار قرار دیا گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انھیں فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ پانچ افراد میں 43 سالہ خاتون اور 4 بچے شامل ہیں۔ بچوں کی عمریں 17، 11، 8 اور 6 سال ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ افراد ہوش میں ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے