"میڈم آپ کا پارسل آیا ہے”، شہریوں سے جعل سازی کے ذریعے مال بٹورنے والا فراڈیا این سی سی آئی اے نے دھر لیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم کی ہدایت پر ویزا ایکسٹینشن، واٹس ایپ ہیکنگ اور سائبر فراڈ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا، لاہور اور ملتان میں کارروائیوں کے دوران جعلی ویزا اور مالی فراڈ میں ملوث 7 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی کورئیر نمائندہ بن کر شہریوں سے رابطہ کرکے او ٹی پی حاصل کرنے اور واٹس ایپ ہیک کرنے والے مرکزی ملزم حیدر علی کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے کے فراڈ کی ٹرانزیکشنز اور اہم ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد ہوئے۔

ملتان میں ویزا ایکسٹینشن کے نام پر شہری سے لاکھوں روپے وصول کرنے والے جعلساز عمران شاہد کو بھی گرفتار کیا گیا، جبکہ سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے شادی اور قیمتی تحائف کا جھانسہ دینے والے مزید 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، ٹرانزیکشن سلپس اور دیگر اہم ڈیجیٹل ریکارڈ برآمد کیا گیا ہے۔ برآمد ہونے والے شواہد کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد علی وسیم کے مطابق ڈیجیٹل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے، جبکہ تحقیقات کے دوران مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے