لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ نے بار بار حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ جسٹس غلام سرور نہنگ 18 اگست کو درخواست پر سماعت کریں گے، جبکہ عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو مقدمے کا مکمل ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے۔
عدالت نے اس سے قبل سسٹم کو چکمہ دے کر بار بار حفاظتی ضمانت کے لیے رجوع کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ درخواست گزار سکندر حیات بھٹی نے حفاظتی ضمانت کے حصول کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کا جرمانہ 5000 سے بڑھا کر پچاس ہزار کیا جارہا ہے؟
سکندر حیات بھٹی کے خلاف جائیداد کی فروخت کے بعد بقایا رقم ادا نہ کرنے کا مقدمہ درج ہے۔ آئندہ سماعت پر عدالت مقدمے کے ریکارڈ اور درخواست گزار کی جانب سے بار بار حفاظتی ضمانت کے لیے رجوع کرنے کے معاملے کا جائزہ لے گی۔











