پنجاب ریونیو اتھارٹی ، 9 ماہ میں 250 ارب روپے سے زائد ٹیکس ریونیو جمع

لاہور(پنجاب پوسٹ پنجاب) ریونیو اتھارٹی نے مالی سال 2025-26 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران ریکارڈ محصولات اکٹھے کر لیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 250 ارب روپے سے زائد ٹیکس ریونیو جمع کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 181 ارب روپے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت اجلاس میں ریونیو اہداف کا جائزہ لیا گیا، جس میں انفورسمنٹ ٹیموں کو مزید متحرک کرنے کی ہدایت کی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال اب تک گزشتہ سال کے مقابلے میں 70 ارب روپے زائد ریونیو اکٹھا کیا جا چکا ہے۔

حکام کے مطابق پنجاب میں لارج ٹیکس پیئر یونٹ کو فعال بنانے کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، جبکہ مارچ 2026 میں ریونیو گروتھ 33 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ صرف مارچ کے مہینے میں 30 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کیا گیا، جبکہ گزشتہ سال مارچ میں یہ رقم 22.4 ارب روپے تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ریونیو اہداف کے حصول کیلئے اقدامات مزید تیز کیے جا رہے ہیں تاکہ مالی سال کے اختتام تک مقررہ ہدف مکمل کیا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے