بہاولپور سے ایک سکول بیگ لاہور پہنچا، نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں بیگ کھلتے ہی سب کی دوڑیں، بیگ میں کیا تھا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) نشتر کالونی پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے سکول بیگ سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے بہاولپور کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق گرفتار ملزم مجیب الرحمن بہاولپور کا رہائشی ہے جو لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں منشیات سپلائی کرنے آیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس سے بچنے کے لیے منشیات سکول بیگ میں چھپا رکھی تھی، تاہم نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 4 کلو چرس برآمد ہوئی، جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ منشیات فروش نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او نشتر کالونی اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے