لاہور (پنجاب پوسٹ) گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کے حکومت سے مذاکرات کے دو دور بھی بے نتیجہ رہے اور فریقین کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ حکومتی کمیٹی نے ٹرانسپورٹرز سے ان کا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ طلب کرلیا ہے، جس میں مطالبات کی منظوری کے ساتھ تحریری معاہدہ کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔
مذاکرات میں حکومت کی جانب سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر، سیکرٹری پی ٹی اے حسان احسن، سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن سمیت متعلقہ اداروں کے افسران شریک ہوئے۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نبیل محمود، مرکزی صدر پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ حاجی شیر علی، منی مزدا ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ محمد الطاف اور دیگر رہنماؤں نے مذاکرات میں شرکت کی۔
ٹرانسپورٹرز نے مطالبات کی منظوری کو تحریری معاہدے کی شکل دینے پر زور دیا ہے۔ حکومتی کمیٹی اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور کل ہوگا، جس میں چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر مزید بات چیت متوقع ہے۔













