ٹاؤن شپ میں خواتین کی پراسرار موت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم ثبوت مل گیا، خواتین پر پرچہ کروانے والے فرد کا کچا چٹھا بھی سامنے آگیا

لاہور(پیجاب پوسٹ) کے علاقے ٹاؤن شپ میں پولیس کی حراست کے دوران دو خواتین کی پراسرار ہلاکت کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، دونوں خواتین کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹس پولیس کو موصول ہوگئی ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹس کے مطابق دونوں خواتین کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ملے، تاہم دونوں کے پھیپھڑوں پر سیاہ دھبے پائے گئے جبکہ ان کے دل خون کے لوتھڑوں سے بھرے ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین کے جگر، گردے اور معدے بظاہر مکمل طور پر صحت مند پائے گئے۔ دونوں خواتین کا پوسٹ مارٹم ہلاکت کے دو روز بعد کیا گیا۔

دوسری جانب دونوں خواتین کے مقدمے کے مدعی ذیشان لطیف کا سی آر او ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ذیشان لطیف تین مقدمات میں مدعی، تین مقدمات میں گواہ جبکہ دو مقدمات میں بطور ضمانتی شامل ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ذیشان لطیف ٹاؤن شپ میں چوری، فراڈ اور چیک ڈس آنر کے مقدمے جبکہ گارڈن ٹاؤن میں چھینا جھپٹی کے مقدمے میں مدعی ہے۔ ٹاؤن شپ اور گارڈن ٹاؤن کے مختلف مقدمات میں وہ بطور گواہ بھی شامل ہے، جبکہ ٹاؤن شپ اور قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں درج دو مقدمات میں بطور ضمانتی شامل رہا ہے۔

پوسٹ مارٹم بورڈ نے اپنی کارروائی مکمل کرلی ہے، تاہم ہلاکت کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے خون اور جسمانی اعضاء کے نمونے ہسٹوپتھالوجی ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔ رپورٹس آنے کے بعد موت کی حتمی وجہ سامنے آنے کا امکان ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے