راولپنڈی (پنجاب پوسٹ) مال روڈ پر فائرنگ کرنے والے مبینہ طور پر تحریک انصاف کے کارکن کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت ضلع خیبر کے رہائشی محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو پی ٹی آئی کا سرگرم رکن تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم محمد حسین کے قبضے سے پارٹی پرچم، اسلحہ، گولیاں اور اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ملزم کی فائرنگ کے محرکات سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔














