لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کے نئے عہد کا آغاز، حکومت پنجاب اور پاکستان ریلوے کے درمیان تاریخ ساز قرارداد مفاہمت پر دستخط ہوگئے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیرریلوے حنیف عباسی نے ایم او یو پر دستخط کردئیے۔۔لاہور سے راولپنڈی پاکستان کی پہلی فاسٹ ٹرین، سوا دو گھنٹے میں سفر طے ہوگا
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 20ریجن میں 8لوکل روٹس پر 1415 کلو میٹر طویل روٹس چلائے جائیں گی ۔پنجاب میں فاسٹ ٹرین اور 8لوکل روٹس پر جدید ترین ٹرین چلائی جائیں گی۔حکومت پنجاب علاقائی روٹس پر جدید ترین ڈی ایم یو ٹرین مہیا کرے گی
شاہدرہ سے نارووال 79 کلومیٹر، نارووال سے سیالکوٹ 62 کلومیٹر روٹ پر ٹرین چلے گی۔رائیونڈ،قصور، پاکپتن سے لودھراں تک 370 کلومیٹر طویل روٹ پر نئی ٹرین چلے گی۔شیخوپورہ، جڑانوالہ، شورکوٹ220 کلومیٹر طویل روٹ پر ٹرین چلائی جائے گی۔نئی ٹرین لالہ موسیٰ، ملکوال، سرگودھا147کلومیٹرطویل روٹ پر بھی چلائی جائے گی
فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ، شاہین آباد ٹرین 68 کلومیٹر طویل روٹ پر چلے گی۔کوٹ ادو سے براستہ ڈیرہ غازی خان،کشمورتک 303 کلومیٹر طویل بین الصوبائی روٹ پر بھی ٹرین منصوبے میں شامل ہیں۔
حکومت پنجاب نئے روٹس پر نئے ریلوے انجن اور نئی جدید ترین کوچ لائے گی
وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ریلوے کے تاریخی پراجیکٹ کے اجراء پر خراج تحسین کیا ہے۔








