لاہور (پنجاب پوسٹ) اے آئی کریکولم اور ٹریننگ انیشیٹو کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
علی ڈار نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی نظام کو اے آئی کے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں اے آئی کریکولم اور ٹریننگ انیشیٹو کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلے سے تعینات ایس ٹی آئیز کی خدمات مئی 2027 تک جاری رکھنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد اساتذہ کو اے آئی کی تربیت دی جائے گی، جبکہ یہ اقدام تعلیم حاصل کرنے والے لاکھوں بچوں کو مستقبل کی ضروری مہارتیں حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
علی ڈار کے مطابق نئے اے آئی کریکولم کا مقصد طلبہ کو مستقبل کی ٹیکنالوجی کے لیے تیار کرنا ہے، جبکہ اساتذہ کو اے آئی کی عملی تربیت دے کر جدید تدریسی مہارتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔










