پی ایس ایل: آج بریسٹ کینسر کی آگاہی کیلیے پنک ڈے منایا جائے گا

لاہور(پنجاب پوسٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں آج بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لیے پنک ڈے منایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کا چھٹا ڈبل ہیڈر کھیلا جارہا ہے جس کے پہلے میچ میں حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈیز جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے۔

تمام کھلاڑی اور آفیشلز پنک کیپس اور پنک ربنز پہنیں گے اور تمام کرکٹرز بریسٹ کینسر آگاہی مہم کا حصہ بنیں گے۔

میچز میں استعمال ہونے والے اسٹمپس اور گرافکس بھی خصوصی پنک کلر کے ہوں گے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء، کھلاڑی سیدہ عروب شاہ، رامین شمیم اور منیبہ علی کو بھی آگاہی مہم کے لیے اسٹیڈیم مدعو کیا گیا ہے۔

ویمن کرکٹرز میچ سے قبل چاروں ٹیموں کے ہمراہ وارم اپ ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے