لاہور: گوالہ قتل، کل اثاثہ ایک ڈول اور 700 روپے، قتل کی وجہ کیا بنی؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) شیراکوٹ کے علاقے میں دودھ فروش رحمت علی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق میٹرو سٹی کا رہائشی رحمت علی صبح 6 بجے موٹر سائیکل پر دودھ دینے کے لیے جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو سر پر ایک گولی لگی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واردات کے بعد مقتول کے کپڑوں کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس موبائل فون اور 700 روپے بھی موجود تھے، جس سے ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ معلوم نہیں ہوتا۔

مقتول کی اہلیہ کے مطابق رحمت علی کا کسی شخص کے ساتھ 3 لاکھ روپے کا لین دین تھا اور انہیں شبہ ہے کہ اسی تنازع پر اسے قتل کیا گیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی اصل وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔ مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے