لاہور (پنجاب پوسٹ) سرائے مغل کے نواحی علاقے بہڑوال کلاں سے چھ بچوں کی ماں کے مبینہ اغواء کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون اپنے بیمار والدین کی عیادت کے لیے حبیب آباد جا رہی تھی کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اسے اغواء کر لیا۔
مغوی خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے ہمراہ پتوکی ہسپتال اور سسرال میں بیوی کی تلاش کرتے رہے تاہم وہ کہیں نہ مل سکی۔
شوہر کی جانب سے تھانہ سرائے مغل میں تحریری درخواست جمع کروانے پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی خاتون کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔











