حافظ آباد (پنجاب پوسٹ) تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئس فروخت کرنے والے پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت فیاض کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے 1100 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بطور کانسٹیبل تھانہ کوٹ لدھا، ضلع گوجرانوالہ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا اور سٹی ایریا حافظ آباد میں آئس فروخت کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث تھا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اس کے سہولت کاروں اور منشیات سپلائرز سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او فواد احمد کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، گرفتار منشیات فروش کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ڈی پی او نے منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔











