پاکستان،سعودی عرب اور ترکی کا دفاعی معاہدہ،خراج تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے دفاعی معاہدے پر خراج تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔قرارداد استحکام پاکستان پارٹی کے رکن شعیب صدیقی نے جمع کرائی

جس میں تاریخی دفاعی معاہدے کو خطے اور مسلم دنیا کیلئےعظیم پیش رفت قراردیاگیاہے۔
قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور توازن کے فروغ میں اہم سنگ میل ہوگا،دفاعی معاہدہ پاک فوج کے عالمی وقار اور اعتماد کا مظہر ہے۔برادر ممالک کا پاکستان پر اعتماد تاریخی دفاعی معاہدے سے مزید مستحکم ہوگا۔

قراردادمیں مزیدکہاگیاہے کہ معاہدہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بصیرت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عالمی اعتراف ہے،موجودہ جیو پولیٹیکل حالات میں جرأت مندانہ اقدامات ناگزیر ہیں،پاکستان عالمی و علاقائی امن کے قیام میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔

قراردادکے متن کے مطابق معاہدہ افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عالمی اعتراف ہے،دفاعی معاہدہ صرف دفاع نہیں، تجارت اور معیشت کے فروغ کا ذریعہ بھی بنے گا،مشترکہ معاہدہ کثیرالجہتی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے