لاہور(پنجاب پوسٹ) صدر ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے دو سال سے مفرور قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ جوہر ٹاؤن کے ایس ایچ او نے ٹیم کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا، جو تھانہ گلشن اقبال کراچی کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شاہ نواز کے نام سے ہوئی ہے، جس کے سر کی گرفتاری پر مدعی مقدمہ کی جانب سے 10 لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دفعہ 302 کے تحت درج مقدمے میں مفرور تھا اور طویل عرصے سے قانون سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایس پی صدر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او جوہر ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا۔








