بہاولنگر، 97 کسانوں کو زمینیں مل گئیں، کون سی فصل کاشت کرنی کی اجازت ہوگی؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن "اپنا کھیت، اپنا روزگار پروگرام” کے تحت ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بے زمین کسانوں کو زرعی اراضی کے لیز لیٹرز تقسیم کیے گئے۔

تقریب کے دوران 97 خوش نصیب افراد میں لیز لیٹرز تقسیم کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ اور رکن پنجاب اسمبلی میاں فدا حسین وٹو نے مستحق افراد میں اسناد تقسیم کیں۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ مستحق کسانوں کو پانچ ایکڑ تک زرعی اراضی لیز پر فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں اور زرعی شعبے میں بہتری لائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد بے زمین کسانوں کو بااختیار بنانا اور زرعی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام دیہی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ایم پی اے میاں فدا حسین وٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب کسان دوست پالیسیوں اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال کسان ملک کی ترقی کا ضامن ہے۔

تقریب میں شریک عوامی حلقوں نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے کسانوں کی فلاح و بہبود کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔حکومت پنجاب کی جانب سے اس نوعیت کے عملی اقدامات کسانوں کی خوشحالی اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے نہایت اہم ثابت ہو رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے