گاڑیوں کی اوور لونگ کی نگرانی، پنجاب میں مووبیل منیجمنٹ سسٹم، کن علاقوں میں اور کیوں لگایا جارہا ہے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب نے صوبے میں گاڑیوں کے ایکسل لوڈ کی مؤثر نگرانی کے لیے موویبل ویٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اوور لوڈنگ کی روک تھام، سڑکوں کی پائیداری کو یقینی بنانا اور ٹریفک حادثات میں کمی لانا ہے۔


اس حوالے سے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت سی اینڈ ڈبلیو کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات، اسپیشل ایڈیشنل سیکرٹری، چیف انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔


اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موویبل ویٹ مینجمنٹ سسٹم کلر کہار، چوآ سیدن شاہ روڈ، تربیلا، حٹیاں اٹک–ٹرانسنگ روڈ، دھوک ہلیار ضلع اٹک، لیلہ–جہلم روڈ، ملتان–وہاڑی روڈ اور جھنگ–شورکوٹ روڈ پر نصب کیے جائیں گے، جہاں گاڑیوں کے وزن اور ایکسل لوڈ کی باقاعدہ جانچ کی جائے گی۔


صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ طویل المدتی ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل اپنایا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ سے سڑکوں کے معیار اور پائیداری کو بہتر بنایا جا سکے گا، گاڑیوں کے وزن کی باقاعدہ جانچ سے روڈ سیفٹی میں نمایاں بہتری آئے گی، جبکہ طویل المدتی ایکسل لوڈ پالیسی مستقبل میں مزید مؤثر اور پائیدار نتائج فراہم کرے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے