یوم شہدائے پولیس، شیخوپورہ میں شمعیں جلا کر شہدا کو خراج عقیدت، شہدا ماتھے کا جھومر ہیں،ڈی پی او

شیخوپورہ (پنجاب پوسٹ) یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر شیخوپورہ پولیس کے زیرِ اہتمام ضلع بھر میں شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پروقار شمع روشن کرنے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شہدائے وطن کی لازوال قربانیوں کو یاد کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔


ڈی پی او آفس میں قائم یادگارِ شہداء پر منعقدہ مرکزی تقریب میں ایس پی ہیڈکوارٹر محمد نواز سیال نے شمعیں روشن کر کے شہدائے پولیس کی بے مثال خدمات اور قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ تقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی اور پنجاب پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری لگن سے ادا کرتی رہے گی۔


اسی سلسلے میں پولیس لائنز شیخوپورہ میں قائم یادگارِ شہداء پر بھی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے شمعیں روشن کر کے شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب میں پولیس افسران، جوانوں اور دیگر شرکاء نے فاتحہ خوانی کی اور وطن کی سلامتی، امن و امان کے قیام اور عوام کی خدمت کے لیے شہداء کی روشن روایات پر عمل پیرا رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


ڈی پی او شیخوپورہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ "شہدا ماتھے کا جھومر ہیں” اور شیخوپورہ پولیس اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ فرض، وفاداری اور خدمتِ خلق کا سفر شہداء کے نقشِ قدم پر اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے