1928 میں تعمیر ہونے والا دنوئی ریسٹ ہاوس کی تزین و آرائش کا کام جاری۔ سیاحوں کے لیے جلد کھولنے کا ارادہ

۔
کوٹلی ستیاں ( نعمان افتخار ستی) قدرتی حسن کے شیدائیوں اور تاریخی مقامات کے متلاشی افراد کے لیے خوشخبری ہے۔ پنجاب کے خوبصورت پہاڑی علاقے کوٹلی ستیاں میں واقع تاریخی دنوئی ریسٹ ہاوس (Danoi Rest House) کی تزئین و آرائش کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ انتظامیہ کا ارادہ ہے کہ اسے بہت جلد سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لیے حال ہی میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب (TDCP) کے مینیجنگ ڈائریکٹر عاصم رضا نے دنوئی ریسٹ ہاوس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں تیمور عادل اور ڈپٹی جی ایم ٹی ڈی سی پی میاں معظم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عاصم رضا نے تعمیراتی کام کی رفتار بڑھانے اور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
یہ منصوبہ محض ایک عمارت کی مرمت نہیں بلکہ پورے علاقے کے سیاحتی نقشے کو بدل کر رکھ دے گا۔ ریسٹ ہاوس اور یہاں قائم کیے جانے والے گلیمپنگ پوڈز (Glamping Pods) سے نہ صرف سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے، بلکہ اس سے مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔ حکومت پنجاب کی کوٹلی ستیاں تحصیل پر توجہ یقیناً قابل تعریف ہے۔

دنوئی ریسٹ ہاوس کی تاریخ: برطانوی دور کی یادگار

یہ ریسٹ ہاوس 1928 میں برطانوی دورِ حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ خوبصورت دیودار کے گھنے جنگلات کے درمیان واقع ہے اور صدیوں پرانی تاریخ اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ اس کی دیواریں اس دور کے افسروں، شکاریوں اور مہمانوں کی کہانیاں سناتی ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ عمارت ٹی ڈی سی پی کے زیر انتظام آگئی، اور اب اسے جدید سیاحت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

یہاں پرانے دور میں یہ ریسٹ ہاوس بنیادی طور پر فارسٹ آفسروں اور برطانوی اہلکاروں کے قیام کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ ماضی قریب میں یہاں پاکستان کے سابق صدور اور وزرائے اعظم بھی آ چکے ہیں۔ علاقے کے دیگر تاریخی فارسٹ ریسٹ ہاؤسز کی طرح یہاں بھی ایک صدی پرانی وزیٹر بُک موجود ہے، جسے پڑھنا اپنے آپ میں ایک الگ ہی تجربہ ہے۔

دنوئی کی "مین لائن” اور مقام

دنوئی ریسٹ ہاوس ضلع مری کی تحصیل کوٹلی ستیاں میں واقع ہے۔ جو سطح سمندر سے تقریباً 4800 فٹ کی بلندی پر واقع ھے

اگر آپ اسلام آباد سے سفر کریں تو لیھترار روڈ (Lehtrar Road) کے ذریعے آسانی سے یہاں پہنچا جا سکتا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے