فیکٹ چیک : کشمیر احتجاج سے منسوب ویڈیو لاہور کی نکلی ، جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہے ، جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ رینجرز اہلکار کشمیر میں نہتے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔

ویڈیو کب بنائی گئی ؟

اس حوالے سے پنجاب پوسٹ فیکٹ چیک ٹیم نے ایڈوانس سرچ ٹولز استعمال کرتے ہوئے ویڈیوز کا مختلف زاویوں سے جائزہ لیا ۔ جس کے بعد دیکھا گیا کہ یہ ویڈیو پہلی بار لاہور کے ایک فیس بک صارف نے 19جون 2026 کو اپنی فیس بک وال پر اپ لوڈ کی ۔

https://www.facebook.com/reel/999568389601684

اسی حوالے سے جون ہی میں کی گئی متعدد پوسٹوں میں بتایا گیا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکام بجلی چوری کیخلاف پنجاب پولیس اور رینجرز کے ہمراہ چھاپہ مار رہے تھے کہ ان پر صوفیہ آباد سب ڈویژن میں عمر ٹاون حاجی دی کھوئی نشتر کالونی فیروز پور روڈ لاہور میں مٹھو خان نامی ایک شخص نے گن نکال کر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔جسے پنجاب پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے قابو کیا۔

لیسکو کے مطابق پنجاب میں جس جگہ بھی بجلی چوری کیخلاف آپریشن کیا جاتا ہے تو بجلی کمپنی کے حکام کیساتھ پنجاب پولیس اور رینجرز اہلکار بھی موجود ہوتے ہیں ، کیونکہ بجلی چوروں کی طرف سے شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں ، سیکورٹی کی موجودگی کے پیش نظر آپریشن کیا جاتا ہے ۔

WhatsApp Image 2026 08 03 at 8.47.26 PM 1 edited
WhatsApp Image 2026 08 03 at 8.47.26 PM 2

یہ ویڈیو پرانی ہے اور کشمیر کے حالیہ احتجاج کیساتھ اسکا کوئی تعلق نہیں ، مس لیڈنگ کہانی بیان کی جارہی ہے ۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے