ریڑھی بان کے چار بچے، گاڑی میں بند ہو کر جان سے گئے، وجہ کیا بنی؟ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

میانوالی ( پنجاب پوسٹ ) میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بند گاڑی میں دم گھٹنے سے چار کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق عیسیٰ خیل کے نواحی گاؤں کھگلانوالہ روڈ پر ایک ریڑھی بان کے چار بچے کھیلتے ہوئے گھر کے قریب کھڑی کار میں داخل ہوگئے۔ کھیل کے دوران گاڑی کا دروازہ بند ہوگیا اور لاک لگنے کے باعث بچے اندر ہی محصور ہوکر رہ گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ بند گاڑی میں شدید حبس اور آکسیجن کی کمی کے باعث چاروں بچوں کی موت واقع ہوگئی۔ جاں بحق بچوں میں دو سگی بہنیں شامل تھیں، جبکہ ایک بچہ اور ایک بچی ان کے کزن تھے۔

کافی دیر تک بچوں کے نہ ملنے پر اہل خانہ نے تلاش شروع کی۔ بعد ازاں جب گاڑی کا دروازہ کھولا گیا تو چاروں بچے بے جان حالت میں پائے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔اس المناک سانحے کے بعد اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے