مہاجرین کشمیر کی 3 نشستوں پر کل پولنگ، 35 امیدوار میدان میں، 4 ہزار پولیس اہلکار تعینات

راولپنڈی (پنجاب پوسٹ) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مہاجرین کشمیر کی 3 نشستوں پر کل 35 امیدوار، جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں، انتخابی میدان میں ہیں۔ ان نشستوں پر مجموعی طور پر 27 ہزار 907 ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں 14 ہزار 917 مرد اور 12 ہزار 990 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔


الیکشن انتظامیہ کے مطابق 175 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 31 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ سخت ضابطۂ اخلاق نافذ کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشنز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


مہاجرین کشمیر کی ان نشستوں پر پولنگ کل اتوار، 2 اگست، صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ پولنگ اسٹیشنز کے اطراف 500 میٹر کے دائرے میں پولنگ کیمپ لگانے، جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے سامنے نعرے بازی، ریلیوں اور احتجاج پر بھی پابندی ہوگی۔


حلقہ وادی 4 سب سے چھوٹا حلقہ ہے جہاں 3 ہزار 346 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جبکہ وادی 5 میں 3 ہزار 804 اور جموں 6 میں 20 ہزار 807 ووٹرز موجود ہیں۔


انتخابات میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور جماعت اسلامی کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت 4 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے