غیر قانونی منی پٹرول پمپس شہریوں کیلئے سنگین خطرہ بن گئے

قصور میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کی بھرمار نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم یہ منی پٹرول پمپس نہ صرف حکومتی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان غیر قانونی پمپس پر نہ تو حفاظتی اقدامات موجود ہیں اور نہ ہی معیار کے مطابق ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے، بلکہ کم مقدار اور غیر معیاری تیل فروخت کیا جاتا ہے جو عوام کیلئے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق متعدد بار نشاندہی کے باوجود متعلقہ ادارے، خصوصاً محکمہ سول ڈیفنس، مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ حکام کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث یہ غیر قانونی کاروبار دن بدن پھیلتا جا رہا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں میں قائم یہ پٹرول پمپس نہ صرف ٹریفک مسائل کا باعث بن رہے ہیں بلکہ آگ لگنے یا دھماکے جیسے خطرات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بروقت اور سخت اقدامات نہ کیے گئے تو کسی بڑے سانحے کا خدشہ ہے۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا بھی سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے تاکہ شہریوں کو اس خطرناک صورتحال سے نجات دلائی جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے