روشن بھیلہ ضلع قصور: جامعہ مسجد امیرِ ملت میں روحانیت سے بھرپور خطبہ جمعہ

روشن بھیلہ، ضلع قصور میں سجادہ نشین و جانشین امیرِ ملت، حضور قبلہ مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ نے جامعہ مسجد امیرِ ملت روشن بھیلہ میں خطبہ جمعہ المبارک ارشاد فرمایا۔ اجتماعِ جمعہ روحانی کیفیت سے معمور رہا، جہاں کثیر تعداد میں یارانِ طریقت نے حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب کی امامت میں نماز جمعہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔

اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید علی حیدر حسین شاہ صاحب جماعتی بھی حضور قبلہ کے ہمراہ موجود تھے۔ مزید برآں، مسجد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد لطیف کی اعزازی دستار بندی بھی حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب کے دستِ مبارک سے انجام پائی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے