بہاولنگر: میں گرانفروشوں کے خلاف پیرا فورس کا شکنجہ مزید سخت، اوورچارجنگ پر جرمانوں کا دائرہ وسیع

بہاولنگر(پنجاب پوسٹ) عوام کو مہنگائی اور ناجائز منافع خوری سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے بہاولنگر میں پیرا فورس نے فوارہ چوک بازار میں گرانفروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران سبزی، فروٹ اور کریانہ فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کو بھی چیک کیا گیا۔کارروائی کی قیادت (SDEO) ای او پیرا وسیم حسن راجہ نے کی۔ اس دوران متعدد دکانداروں کو اوور چارجنگ اور سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر جرمانے کیے گئے۔ حکام نے تمام دکانداروں کو فوری طور پر سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے اور مقررہ قیمتوں پر اشیائے خورونوش فروخت کرنے کی سخت ہدایت جاری کی۔

(SDEO) پیرا وسیم حسن راجہ نے کہا کہ ناجائز منافع خوری، اوور چارجنگ اور صارفین کے استحصال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور مارکیٹوں میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو مناسب قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے