لاہور :ریکارڈ کیلئےرجسٹر نہیں بلکہ ایک کلک پر طالب علم کی عمر ، رزلٹ اور صحت کے بارے میں مکمل معلومات دستیاب ، پنجاب حکومت کا یونیک آئی ڈی پروگرام کیا ہے ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ڈیڑھ کروڑ طلبہ کے لیے یونیک آئی ڈی جاری کرنے اور یونیفائیڈ ڈیٹا سسٹم بنانے پر کام شروع کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق اس نظام کے تحت طلبہ کی ٹریکنگ ممکن ہو سکے گی، جبکہ ایک کلک پر ان کے پاس یا فیل ہونے، کلاس، عمر، صحت اور رہائشی شہر سمیت دیگر بنیادی معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سکول تبدیل کرنے کی صورت میں بھی طلبہ کی یونیک آئی ڈی برقرار رہے گی، جس سے تعلیمی ریکارڈ محفوظ رہے گا۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن مدثر ریاض کے مطابق بہتر انتظامی نظام اور تعلیمی معیار کو مؤثر بنانے کے لیے یہ یونیفائیڈ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں سرکاری سکولوں کے طلبہ کے لیے یونیک آئی ڈی جاری کی جائے گی، جبکہ بعد ازاں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ کے لیے بھی یونیک آئی ڈی لازمی قرار دی جائے گی۔


حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا نفاذ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد عمل میں لایا جائے گا، جس سے تعلیمی نظام میں شفافیت اور بہتری آئے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے