ساہیوال: پولیس کی حراست سے 6 ملزمان کیسے فرار ہوئے؟

ساہیوال (پنجاب پوسٹ) ضلع کچہری کے قریب تھانہ یوسف والا کی تحویل سے چھ ملزمان فرار ہو گئے۔ ملزمان نے فرار ہونے سے قبل اے ایس آئی پر تشدد کیا، اس کی وردی پھاڑ دی، نقدی اور سرکاری کاغذات بھی چھین لیے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق اے ایس آئی وقار احمد اندیشۂ نقصِ امن کے تحت گرفتار کیے گئے ملزمان کو پیشی کے لیے ضلع کچہری لایا تھا۔

عدالت میں پیشی کے بعد جب پولیس ٹیم فائیووے چوک کے قریب سرکاری گاڑی کی جانب جا رہی تھی تو ملزمان الطاف نواز، محمد مشتاق، شیرباز، اصغر نواز، اشفاق نواز اور علی طاہر نے اچانک اے ایس آئی وقار احمد پر حملہ کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزمان تشدد کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تھانہ سول لائنز پولیس نے اے ایس آئی وقار احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے