لاہور: 174 خواتین لاپتہ، پولیس 4 سال بعد بھی سراغ نہ لگا سکی

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں گزشتہ چار سال کے دوران لاپتہ ہونے والی خواتین کی بازیابی پولیس کے لیے بڑا چیلنج بن گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 2021 سے 2025 تک لاپتہ ہونے والی 174 خواتین کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ خواتین کے حوالے سے کینٹ ڈویژن پہلے نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ چار برسوں کے دوران اغواء ہونے والی 55 خواتین تاحال بازیاب نہیں ہو سکیں۔ سٹی ڈویژن دوسرے نمبر پر ہے، جہاں 40 خواتین کا سراغ نہیں لگایا جا سکا، جبکہ صدر ڈویژن تیسرے نمبر پر ہے، جہاں 26 خواتین تاحال لاپتہ ہیں۔


پولیس ذرائع کے مطابق اقبال ٹاؤن میں 18، سول لائنز میں 18، اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز میں بھی 18 خواتین کی بازیابی نہ ہو سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سال سے لاپتہ خواتین کے اہل خانہ انصاف اور بازیابی کی امید میں تھانوں کے چکر لگاتے لگاتے تھک چکے ہیں۔ انویسٹی گیشن ونگ، آپریشن ونگ اور سی سی ڈی کے اغواء برائے تاوان سیل کی کوششوں کے باوجود یہ خواتین تاحال بازیاب نہیں ہو سکیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاپتہ خواتین کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے