صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب کا سوشل سیکیورٹی ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ

صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے سوشل سیکیورٹی ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے ری ویمپنگ و امپروومنٹ منصوبے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبہ 15 مئی تک ہر صورت مکمل کیا جائے۔

دورے کے موقع پر کمشنر پیسی ذوالفقار علی کھرل، رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری فیصل اکرام اور لیبر رہنما بھی ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ کام کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق ری ویمپنگ کے بعد ہسپتال کی گنجائش 50 بیڈز سے بڑھا کر 100 بیڈز کر دی جائے گی۔ 141 ملین روپے کے اس منصوبے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی وارڈ شامل ہے، جبکہ آپریشن تھیٹرز اور وارڈز کی اپ گریڈیشن بھی کی جا رہی ہے۔

محمد منشاء اللہ بٹ نے ہسپتال کے تمام حصوں کا معائنہ کیا اور مریضوں و لواحقین سے دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر لیبر رہنماؤں نے ہسپتال کی ری ویمپنگ اور بیڈز میں اضافے پر صوبائی وزیر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے