صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا فیصل آباد سمن آباد ہسپتال کا رات گئے دورہ

لاہور: صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے رات گئے فیصل آباد کے سمن آباد ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جس میں ڈی سی فیصل آباد، سی ای او ہیلتھ فیصل آباد اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ وزیر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور فارمیسی میں ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

خواجہ عمران نذیر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بات چیت کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے بچہ وارڈ کا خصوصی معائنہ کیا، بچوں کی فردا فردا عیادت کی اور خودکشی کی کوشش کرنے والے بچے سے ہمدردی اور پیار سے گفتگو کی۔ وزیر نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو اظہار رائے کی آزادی دیں، ان کے جذبات کو سمجھیں اور گھر کا ماحول خوشگوار رکھیں۔

صوبائی وزیر نے ڈی سی فیصل آباد کو دائریا کے مرض میں مبتلا بچی کے سکول کی کینٹین کا معائنہ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتے دوبارہ فیصل آباد کا دورہ کیا جائے گا، جس میں نصرت فتح علی خان ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز کو مکمل فعال کرنے اور ایچ آر سے متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر نے ہسپتال کے سٹاف کی حاضری بھی چیک کی اور کہا کہ ہسپتال کی کارکردگی کا اندازہ رات کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے لگایا جا سکتا ہے۔ مکمل حاضری پر ہسپتال انتظامیہ کو شاباش دی گئی۔ خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ محکمہ صحت و آبادی کے تمام ہسپتالوں میں 24 گھنٹے سٹاف موجود ہے اور مریم نواز ہیلتھ کلینک اور کلینک آن ویلز کی کامیابی سے ہسپتالوں میں لوڈ مینجمنٹ ممکن ہو پائی ہے۔

انہوں نے لوئر سٹاف سے تنخواہوں کے بارے میں استفسار کیا اور بروقت ادائیگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صحتمند پنجاب کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے سی ایم پنجاب وسائل اور فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کر رہی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے