بہاولنگر(پنجاب پوسٹ) کی تحصیل فورٹ عباس کے علاقے چک 230/9 آر میں گھریلو تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب دو گروپوں کے درمیان تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں افراد حقیقی ماں بیٹا ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں محمد عبداللہ اور زبیدہ کوثر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سانگلہ ہل، چھوٹے سے گاؤں میں چند مرلے کے پلاٹ کے تنازعہ خون۔ ریز کیسے بن گیا؟
محمد عبداللہ کے بائیں جانب سینے اور بازو پر گہرے زخم آئے، جبکہ زبیدہ کوثر کی دائیں ٹانگ پر شدید چوٹ لگی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو ٹیم نے ابتدائی علاج کے بعد دونوں زخمیوں کو مزید علاج معالجے کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال فورٹ عباس منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ رہی جبکہ متعلقہ ادارے مزید حقائق اور واقعے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔










