دعویٰ: سوشل میڈیا اور بعض میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکا ایران جنگ بندی کے حوالے سے جو ٹویٹ کیا اس میں لفظ "DRAFT” لکھا ہوا تھا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ کہیں سے وزیر اعظم کو ڈرافٹ ملا تھا۔
حقائق:
پنجاب پوسٹ نے اس معاملے کی تصدیق کے لیے وزیراعظم ہاؤس کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا۔ پنجاب پوسٹ کو حکام نے بتایا کہ وزیراعظم کا ٹویٹر ہینڈل ان کی ٹیم دیکھتی ہے اور یہ ٹیم مختلف مواقع پر مختلف ڈرافٹ ٹویٹس تیار کرتی ہے۔
حکام کے مطابق ڈرافٹس پر مختلف نوٹس لکھے ہوتے ہیں جیسا کہ:
For the perusal of PM Pakistan
For the attention of Prime Minister of Pakistan
Pakistan’s PM messages
حکام کے مطابق اس معاملے میں جس ٹیم نے ٹویٹ پوسٹ کی انہیں ڈرافٹ پر موجود "DRAFT” کا لفظ نظر نہ آیا لیکن فوراً اس کی اصلاح کی گئی اور ٹویٹ ایک منٹ کے اندر درست کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق اس پس منظر میں جو پروپیگنڈا میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا وہ حقائق کے منافی تھا اور اس کی بنیاد غلط فہمی یا سیاسی مفادات پر مبنی ہے۔
نتیجہ:
وزیراعظم کے ایکس اکاونٹ پر "DRAFT” لکھنے کا معاملہ ٹویٹر ٹیم کی معمول کی ورک فلو کا حصہ تھا اور اسے فوری طور پر درست کر دیا گیا۔ اس حوالے سے پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا جھوٹا اور بے بنیاد تھا۔
حتمی فیکٹ: یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔
پنجاب پوسٹ








