شالیمار پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مدینہ کالونی روڈ سے موٹر سائیکل چور گینگ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزمان اکثر ریکی کرتے اور بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چورا کر فرار ہو جاتے تھے۔ چند روز قبل ملزمان موبائل شاپ کے باہر کھڑی موٹر سائیکل لے کر رفو چکر ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں: ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر ٹریفک خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری
ملزمان نے گن پوائنٹ پر متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ تفتیش کے دوران ان سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں، پستول اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ملزمان علی اور وقاص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی سِول لائنز نے بتایا کہ سٹریٹ کرمنلز کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔








