لاہور: بارش کا نیا اسپیل، شہر بھر میں ہائی الرٹ، واسا اور انتظامیہ مکمل طور پر متحرک

لاہور (پنجاب پوسٹ) مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر میں نکاسی آب کا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے بارش کے دوران واسا اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ واسا اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں نکاسی آب کے لیے فیلڈ میں مکمل طور پر متحرک ہیں، جبکہ بارش کے دوران واسا کا فیلڈ اسٹاف اور مشینری اہم شاہراہوں پر تعینات کر دی گئی ہے۔

شہر کی مختلف سڑکوں سے بارشی پانی کی نکاسی کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔ واسا کی ٹیمیں نشیبی علاقوں اور اہم مقامات پر ڈی واٹرنگ سیٹس کے ذریعے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق نکاسی آب کا عمل مکمل ہونے تک متعلقہ تمام عملہ فیلڈ میں موجود رہے گا اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بجلی کے کھمبوں اور برقی آلات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ بارش کی صورتحال میں شہریوں کا تعاون اور احتاطی تدابیر پر عملدرآمد انتہائی ضروری ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور واسا کی ٹیمیں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے