پنجاب میں سیلابی کیفیت،الخدمت فاونڈیشن کے 46 ایمرجنسی سینٹر قائم، 1852 تربیت یافتہ رضا کار فیلڈ میں متحرک

لاہور (پنجاب پوسٹ) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے شعبۂ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر الخدمت فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کی۔ اجلاس میں مرکزی، ریجنل اور ضلعی ذمہ داران نے شرکت کی جبکہ ملک بھر میں بارشوں کی صورتحال اور ممکنہ خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران چیئرمین ڈیزاسٹر مینجمنٹ اعجاز اللہ خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مسلسل بارشوں کے باعث ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں 46 ایمرجنسی رسپانس سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیموں اور رضاکاروں کی تربیت کا عمل بھی جاری ہے، رواں سال کے دوران 1,852 افراد کو ایمرجنسی رسپانس کی تربیت دی جا چکی ہے جبکہ مئی 2023 سے اب تک مجموعی طور پر 6,720 افراد اس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ صورتحال قابو میں ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ٹیمیں مکمل طور پر تیار اور الرٹ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الخدمت کی ریسکیو اور ریلیف ٹیمیں ضلعی انتظامیہ، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر ٹیمیں ہمہ وقت تیار رہیں اور ضرورت پڑنے پر متاثرہ افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ ریسکیو آلات، کشتیاں، خیمے، ترپال اور دیگر امدادی سامان پہلے ہی ملک بھر میں قائم رسپانس سینٹرز تک پہنچا دیا گیا ہے۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ الخدمت کے رضاکار دکھی انسانیت کی خدمت میں صف اول کا کردار ادا کر رہے ہیں اور یہی جذبہ ادارے کی اصل طاقت ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے