پنجاب کے 12 لاکھ رجسٹرڈ ورکرز کو مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے 28 ارب روپے مل گئے

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر کے ورکرز کے لیے قابلِ تحسین اقدام اٹھاتے ہوئے راشن کارڈ پروگرام کے تحت مالی امداد کی فراہمی کو مزید وسعت دے دی ہے۔ حکام کے مطابق پنجاب میں 12 لاکھ رجسٹرڈ ورکرز کو راشن کارڈ کے ذریعے 28 ارب روپے فراہم کیے جا چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رواں سال کے دوران رجسٹرڈ ورکرز کے لیے مزید 43.2 ارب روپے دینے کا اعلان بھی کیا ہے، جبکہ مالی سال 2026-27 کے لیے راشن کارڈ پروگرام کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ ورکرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد بڑھ کر 14 لاکھ 3 ہزار 63 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک 12 لاکھ 44 ہزار 130 ورکرز کو راشن کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید 4 ہزار 984 کارڈز کی پرنٹنگ جاری ہے۔

حکام کے مطابق رجسٹرڈ ورکرز صوبے بھر میں قائم 62 ہزار دکانوں سے ماہانہ 32 ہزار روپے تک کی اشیائے ضروریہ حاصل کر رہے ہیں۔ “ستھرا پنجاب” پروگرام کے ایک لاکھ سے زائد ورکرز بھی اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں لیبر منسٹر منشا اللہ بٹ اور سیکرٹری دانش افضال نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ رجسٹرڈ ورکرز کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے۔

اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہر مزدور اور ہر کارکن کا مالی تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، اور راشن کارڈ پروگرام کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو ریلیف فراہم کیا جا سکے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے