آزاد کشمیر انتخابات 2026: میرپور ڈویژن میں پولنگ کا آغاز، ووٹرز کا جوش و خروش دیدنی

کشمیر (پنجاب پوسٹ) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں پولنگ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
میرپور ڈویژن کے 13 انتخابی حلقوں میں ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ ڈویژن بھر میں 2,316 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جہاں مجموعی طور پر 14 لاکھ 44 ہزار 437 رجسٹرڈ ووٹرز ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ ان میں 7 لاکھ 24 ہزار 811 مرد جبکہ 6 لاکھ 75 ہزار 626 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔


پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ حکام کے مطابق ڈویژن بھر میں مجموعی صورتحال پرامن اور تسلی بخش ہے۔
علی الصبح ہی مرد و خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز کا رخ کرنے لگی، جبکہ شہری اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے