شراب پی کر سڑک پر ہلڑبازی، وائرل ویڈیو کے بعد لاہور پولیس کی فوری کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ) سوشل میڈیا پر شراب پی کر سرعام ہلڑبازی کرتے ہوئے کار چلانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لاہور پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی خطرناک ڈرائیونگ نہ صرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی جانوں کے لیے بھی شدید خطرہ بن گئی تھی، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں قانون کی گرفت میں لے لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔ غالب مارکیٹ پولیس نے غوث اعظم چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسامہ اور نعمان نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔


پولیس کے مطابق ملزمان شراب کے نشے میں شارع عام پر کار کو زِگ زیگ انداز میں چلا رہے تھے، جبکہ وائرل ویڈیو میں انہیں ہلڑبازی کرتے اور سرعام شراب کی بوتلیں لہراتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے شراب کی بوتل برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ان کے زیر استعمال کار کو بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی اسد علی نے کہا کہ ہلڑبازی، غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانا کسی بھی وقت سنگین حادثے کا سبب بن سکتا ہے، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی جاری رہے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے