خانیوال(پنجاب پوسٹ) خانیوال میں بالائی علاقوں میں حالیہ بارشوں کے باعث دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہیڈ سدھنائی پر صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کی آمد 53,530 کیوسک جبکہ اخراج 38,230 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران پانی کی آمد میں 33,923 کیوسک کا نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پانی کے بہاؤ کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دریا کے قریبی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔













