تاریخ رقم، پاکستان میں پہلی 100 کلومیٹر ٹریل الٹرا میراتھون کامیابی سے مکمل

مری (پنجاب پوسٹ) پاکستان میں پہلی بار 100 کلومیٹر ٹریل الٹرا میراتھون کا کامیاب انعقاد نتھیا گلی میں گلیات ماؤنٹین ٹریل ریس کے دوران کیا گیا، جس میں 400 سے زائد ملکی و غیر ملکی رنرز نے مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔
100 کلومیٹر ٹریل الٹرا میراتھون میں اطیر اختر اور مزمل شہزاد مشترکہ فاتح قرار پائے، جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں انعم عزیر نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔


60 کلومیٹر کیٹیگری میں وقار احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ 40 کلومیٹر کیٹیگری میں عطاء صمد اور شازیہ جمال فاتح رہے۔ 20 کلومیٹر ریس میں اسرار خٹک اور اٹلی کی رنر الیگرا ایوٹو نے کامیابی حاصل کی۔
منتظمین کے مطابق گلیات ماؤنٹین ٹریل ریس کی تمام کیٹیگریز کو انٹرنیشنل ٹریل رننگ ایسوسی ایشن سے منظوری حاصل تھی، جس سے یہ ایونٹ عالمی معیار کے مطابق منعقد کیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے