لاہور(پنجاب پوسٹ) ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر قمار بازوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ابرکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آٹھ مبینہ جواریوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں خلیل، نصیر، اعظم، فیصل، عامر، عابد اور دیگر شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو تاش پر جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے آلاتِ قمار بازی اور داؤ پر لگی نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ایس پی کینٹ اختر نواز نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازوں، گدا گروں اور قحبہ خانوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔











