چشتیاں: معمولی تلخ کلامی نوجوان کی جان لے گئی، ملزم گرفتار

چشتیاں(پنجاب پوسٹ) چشتیاں کے محلہ نور پورہ میں معمولی تلخ کلامی کے دوران ایک نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔


پولیس کے مطابق ملزم نے نوجوان کے سینے پر متعدد چھریوں کے وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔


پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت رضوان بشیر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔


پولیس کے مطابق مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے