کیا ننکانہ صاحب:میں”ڈرگ فری پنجاب” مہم کے نتائج سامنے آنے لگے؟

ننکانہ صاحب(پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی "ڈرگ فری پنجاب” مہم کے تحت ننکانہ صاحب میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نمایاں نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ تھانہ واربرٹن پولیس کے مقدمے میں عدالت نے ایک منشیات فروش کو 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔
ننکانہ صاحب میں ایڈیشنل سیشن جج شمائلہ یعقوب سدھو نے منشیات فروشی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ظفر اقبال عرف ظفری کو 14 سال قید بامشقت اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالتی حکم کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید قید بھی بھگتنا ہوگی۔


استغاثہ کے مطابق تھانہ واربرٹن پولیس نے سال 2024 میں کارروائی کے دوران ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا، جس کے قبضے سے 2200 گرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے شواہد کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا، جہاں مکمل سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔
ڈی پی او ننکانہ صاحب ارسلان زاہد نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے کی کامیاب پیروی انویسٹی گیشن ونگ، پراسیکیوشن اور لیگل ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے